18 نومبر 2014 - 14:24
امریکہ میں داعش کی ایک اچھی تعداد موجود

امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار ٹم میکلن نے کہا ہے کہ امریکہ میں داعش سے وابستہ دہشتگرد مو جود ہیں جو ملک میں میگزکو سرحد سے داخل ہوئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار ٹم میکلن نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا ہے کہ امریکہ میں داعش سے وابستہ دہشتگرد مو جود ہیں جو ملک میں میگزکو سرحد سے داخل ہوئے ہیں ۔
 
انہوں نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کو میگزکو سرحد سے ملک میں دراندازی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور ملک میں داعش کی ایک اچھی تعداد موجود ہے۔
 
تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ در حقیقت امریکی سراغ رساں ادارہ سی آئی اے نے داعش کو شام میں حکومت کا تختہ پلٹنے کیلئے تیار کیا۔لیکن انہوں نے روگردانی کرکے اپنی خود ساختہ جماعت تشکیل دی اور اب پوری دنیا کو دھمکا رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے بہت بڑی غلطی کی کیونکہ ان حملوں سے صرف بے گناہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
 
امریکی صدرکی داعش کے حوالے سے پالیسی کوھدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر اوبامہ نےداعش کے خلاف بہت کم توجہ کی اور اس   میں بھی کافی تاخیر کی۔
 
داعش کے چنگل مین بند ایک غیر معروف امریکی عورت کے حوالے سے موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ اس عورت کا زندہ گھر واپس لوٹنا بعید از امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲