اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں ایران کی شمولیت کی وجہ، پابندیاں نہیں ہیں۔ انھوں نے لبنانی ٹی وی سے گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سخت ترین مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکہ اس حقیقت کو درک کریگا کہ مذاکرات کے عمل میں ایران کی شمولیت کی وجہ، پابندیاں یا دباؤ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی ترقی یافتہ جوہری صنعت کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ایران کی ترقی کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور اسی وجہ سے مغرب، ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے اور وہ کبھی جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں رہا ہے اور رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے نے بہت سے مسائل کو سب پر واضح کردیا ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ ایسی صورت میں جامع جوہری سمجھوتے کا حصول مشکل نہیں ہے بشرطیکہ مقابل فریق، ایران کو درک کرنے کی کوشش کرے۔
.......
/169