18 نومبر 2014 - 07:52
خیبر ایجنسی میں 350 شدت پسند ہتھیارڈال چکے ہیں، پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جاری فوجی کارروائی میں دس سے زائد شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جاری فوجی کارروائی میں دس سے زائد شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن خیبر ون میں اب تک کی کارروائی میں 20 اہم کمانڈروں سمیت 350 شدت پسند سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار پھینک چکے ہیں۔پیر کو خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دس سے زائد شدت پسندوں نے اسلحے سمیت خود کو فورسز کے حوالے کیا۔فوج کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام علاقوں سے عسکریت پسندوں کا صفایا نہیں ہو جاتا۔

........

/169