اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اسکولی بچوں کی حامل ایک بس کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خرم کے علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکولی بچّوں کی حامل یہ بس، راستے میں بچھائی جانے والے بارودی سرنگ سے جاٹکرائی جس میں ڈرائیور کے علاوہ ایک گیارہ سالہ اسکولی بچہ ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک سات سالہ اسکولی بچّی بھی شامل ہے۔ پاکستان میں شمالی وزیرستان کا قبائلی علاقہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں طالبان گروہ کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
.......
/169