17 نومبر 2014 - 17:42
دھشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا ہماری مجبوری: زرداری

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جیتنے کے علاوہ کوئی اور آپشن ہرگز نظر میں نہیں رکھنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کو جیتنے کے علاوہ کوئی اور آپشن ہرگز نظر میں نہیں رکھنا چاہیے۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سابق صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ذہنوں کی جنگ ہے اور ہمیں دہشت گردی کے حقیقی مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس کے خلاف جنگ میں شکست کا آپشن نہیں، ہمیں یہ جنگ ہر صورت جیتنا ہوگی۔ انہوں نے کہ میں نے دور صدارت میں بھی ہمیشہ دنیا کو باور کرایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے اگر اس میں ہماری مدد نہ کی گئی تو دہشت گرد جیت سکتے ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسندوں کے خطرات کے حوالے سے دنیا نے ہماری باتوں پر کان نہیں دھرے، داعش جیسے خطرات سے متعلق یورپی اور مغربی ممالک کو پہلے آگاہ کرچکے ہیں۔ پاکستان کے سابق صدر نے کہا کہ پاکستان ایک عرصے سے دہشتگردی کی جنگ لڑرہا ہے اور دنیا کو جس طرح ہماری مدد کرنی چاہیے تھی نہیں کی، جس کی وجہ سے ہمیں اس جنگ میں چیلنجوں کا سامنا رہا ہے، آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲