17 نومبر 2014 - 15:34
ایران اور روس کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے کہا ہے کہ دو دوست اور پڑوسی ملک ایران اور روس کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہيں جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے کہا ہے کہ دو دوست اور پڑوسی ملک ایران اور روس کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہيں جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرلاریجانی نے آج روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکرسرگئي ناریشکین سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے سیاسی ، اقتصادی ، تجارتی اور صنعتی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے کلیدی کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روسی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا دورہ تہران، تہران ماسکو کے ہمہ گیرتعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم قدم شمار ہوتا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی بحرانوں بالخصوص علاقے میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کےخلاف جد وجہد میں ایران اور روس کا کردار ناقابل انکار اہمیت کا حامل ہے جس میں زیادہ سے زیادہ فروغ آناچاہئے۔ ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک اور علاقے سے باہر کی بعض طاقتیں دہشتگردگروہوں کوپروان چڑھانے میں مرکزی کردار کی حامل ہيں اور ان دہشتگردگروہوں کا تندروی سے مقابلے کا دعوی بھی صرف ایک ٹیکٹیکی اور تشہیراتی اقدام ہے۔ اس موقع پر روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے دورہ تہران پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کو اہم پڑوسی اور دوست ملک قرار دیا اور کہا کہ اس حساس تاریخي دور میں ان کا دورہ ایران اس بات کوظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام باہمی تعاون و تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ پرتاکید کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲