اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونیوں کے ہاتھوں ایک بتّیس سالہ فلسطینی کی شہادت کی خبر کے بعد صیہونی حکومت کے زیرقبضہ مختلف علاقوں خاصطور سے بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ الاقصی نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے ایک بس میں کام کرنے والے ایک بتّیس سالہ فلسطینی کو اسی بس میں شہید کردیا جس کے بعد خاصطور سے بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہےکہ اس فلسطینی جوان کی لاش پر ایذاؤن کے نشانات موجود ہیں۔ صیہونی آباد کاروں نے فلسطینی مسلمانوں پر اپنے حملے اب تیز تر کردیئے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔ موسم گرما میں بھی صیہونی آبادکاروں نے ایک فلسطینی کو اغوا کرنے کے بعد اسے زندہ نذر آتش کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲