اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کےصدر ولادیمیر پوتین نے آسٹریلیاء کے شہر بریسبین میں گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ روس پر لگائی جانے والی پابندیوں کے سبب، مغربی ملکوں کے، برآمداتی شعبوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کے اقدامات سے یوکرین کی بھی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ روس کے صدر نے کہا کہ ماسکو نے پابندیوں کی بناء پر تیل اور گیس کی اپنی برآمدات پر انحصار کم کردیا ہے اور دیگر اشیاء کی پیداوار کے بارے میں سوچنا اس کی ایک ضرورت بن چکا ہے۔ ولادیمیر پوتین نے جرمنی کے ٹی وی سے بھی گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی حکومت کو سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ روسی صدر کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آيا ہے کہ بریسبین اجلاس میں روس اور مغربی ملکوں کے درمیان کشیدگی کا بخوبی مشاہدہ کیا گیا ہے۔
.......
/169