اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسیز کے تعاون و کوشش سے دارالحکومت بغداد سے دہشتگردی کا خطرہ دور ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے عراق کی مسّلح افواج کو مزید کارآمد بنانے کیلئے فوج کے شعبے میں بنیادی تبدیلیوں کیلئے حکومت کے عزم و ارادے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے بغداد سے دہشتگردی کا خطرہ دور کردیا ہے اور وہ پورے عراق سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوجیوں نے عراق کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو، جو بیجی میں واقع ہے اور جس کا داعش دہشتگرد گروہ نے کافی عرصے سے محاصرہ کررکھا تھا، مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲