اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مہاجرین کے امور سے متعلق ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام میں جاری حالیہ بدامنی میں دو ہزار پچاس سے زائد فلسطینی مہاجر مارے جاچکے ہیں۔
فلسطینی مہاجرین کے امور سے متعلق ایک تنظیم نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ مارچ 2011 سے لیکر اکتوبر 2014 تک شام میں مرنے والے فلسطینی مہاجرین کی تعدار 2553 سے تجاوز کرچکی ہے ۔
یاد رہے شام میں موجود مختلف فلسطینی مہاجرکیمپوں خاص کر الیرموک مہاجر کیمپ میں تقریبا پانچ لاکھ فلسطینی مہاجرآباد ہیں ۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شام میں جب سے بدامنی کا آغاز ہوا ہے ہزاروں فلسطینی شام کو چھوڑ کر لبنان ،اردن اور ترکی وغیرہ منتقل ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲