13 نومبر 2014 - 11:44
ایران میں طویل رینج کے رڈار کا کامیاب تجربہ

ایران نے 2500 کلومیٹر رینج کے سپہر رڈار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اس رڈار کا تجربہ کیا گیا۔ اس موقع پر خاتم الاانبیاء ایئر ڈیفنس چھاؤنی کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی موجود تھے۔

اس ہوائی چھاؤنی کے نائب کمانڈر اور ترجمان بریگیڈیر جنرل شاہرخ شهرام نے بتایا کہ اس ریڈار سے موصولہ معلومات کو فضائی دفاع کے نیٹ ورک نے کامیابی سے استعمال کیا۔ یہ ریڈار نظام بیلسٹک، نیم بیلسٹک اور کروز ميزائل سمیت ریڈار کو دھوکہ دینے کے لئے نصب آلات کا بھی پتہ لگانے کی توانائی رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ریڈار، ملک کی سرحد کے باہر ممکنہ خطرے کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بریگیڈیر جنرل شاہرخ شهرام نے کہا کہ گزشتہ چند سال کے دوران کئی ریڈار بنائے گئے اور انہیں ایئر ڈیفنس چھاؤنی کے حوالے کیا گیا ہے۔

ستمبر میں ایران نے ارش-2  اور كیہان ریڈار کی رونمائی کی تھی۔  یہ رڈار جدید ٹیکنالوجی حامل ہے اسے ملکی ماہرین نے بنایا ہے۔  اسی طرح ارش-2  اور كیہان ریڈار طویل رینج کے اہداف اور اسٹیلتھ بمبار طیارے کا پتہ لگا سکتا ہے۔

كیہان دو جہتی ریڈار ہے اور یہ روایتی جنگی طیارے اور زیادہ بلندی پر پرواز کرنے والے اسٹیلتھ طیاروں سمیت دشمن کی فضائی سرگرمیوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔

ارش-2  ریڈار 10  ہزار فٹ کی بلندی کے ہدف کا پتہ لگا سکتا ہے۔

.......

/169