13 نومبر 2014 - 10:29
حماس کی جانب سے قومی آشتی معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر تاکید

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قومی آشتی معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے آج فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے بیانات پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ تحریک فتح کےساتھ قومی آشتی کا عمل مکمل اور نتیجہ خیز ہو۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تحریک حماس فلسطین کی قومی حکومت میں اسلام اور فلسطین کے قومی مفاد کی بنیاد پر عمل کررہی ہے۔
واضح رہے کہ محمود عباس نے کل تحریک حماس پر غزہ پٹی میں گذشتہ ہفتے فتح کے اراکین کےخلاف بم دھماکے کرکے فلسطینیوں کے درمیان قومی اتحاد قائم کرنے کی کوششوں کو برباد کرنے کاالزام لگایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲