اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے میں ایک 13سالہ بچہ جاں بحق، 25افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ڈبل روڈ پر زرغون مارکیٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی گاڑی اور کا کانوائے اور ڈی ایس پی شالکوٹ کی گاڑی وہاں سےگزر رہی تھی۔تاہم جج اور ڈی ایس پی کی گاڑیاں اور وہ خود تو دھماکے سے محفوظ رہے۔ جج کےکانوائے کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں ان کی سکیورٹی پر معمور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔دھماکے کی زد میں آکر ایک تیرہ سالہ بچہ اور پچیس دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ان میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ڈبل روڈ پر کھڑی کار میں نصب کیاگیاتھا۔دھماکے کے نتیجے میں دس گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد پولیس ، ایف سی اور امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ دھماکے میں کسے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔دوسری جانب گورنر ووزیراعلی بلوچستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعلی نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔














.......
/169