اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان کے مختلف بم حملوں میں افغان فورسز کے 13اہلکار ہلاک ہوگئے، طالبان نے حملوں کی ذمے داری قبول کرلی۔ پیرکو افغان میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ پہلا حملہ کابل کے جنوب میں مشرقی صوبے لوگر میں ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حکام کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس افسر سمیت 7 پولیس اہلکار مارے گئے، اطلاعات کے مطابق حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھا۔ادھر افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 44 طالبان جنگجو ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی فورسز نے بگرام جیل کی مکمل ذمے داریاں افغان فورسز کو سونپ دیں۔ آئندہ ماہ کے اواخر تک تمام غیر ملکی افواج کی افغانستان سے اپنے وطن واپسی کے تناظر میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو تشویشناک امر قرار دیا جارہا ہے۔امریکا نے افغانستان کے ساتھ ایک دوطرفہ سکیورٹی معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت 2014 کے بعد بھی یہاں 9 ہزار کے قریب امریکی فوجی موجود رہیں گے جو مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت اور انسداد دہشت گردی میں معاونت فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲