اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے لندن میں گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ کوبانی میں سنیچر تک ایک ہزار تیرہ افراد تکفیری گروہ داعش کے حملوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دومہینوں کے دوران کوبانی میں 360 سے زائد افراد داعش کے وحشیانہ حملوں میں مارے گئے ہیں۔ جبکہ تقریبا دو لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر کوبانی سے ترکی میں داخل ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲