اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ کے لئے عراق کے كردوں اور سنی برادری کی کافی مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس دہشت گرد گروہ کو کبھی بھی اپنی سرحدوں سے نزدیک نہیں آنے دے گا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شام کی حکومت اور عوام نیز عراق میں سنی برادری اور كردوں کی ایران کی جانب سے کی جانے والی امداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد، انسان دوستانہ امداد تھی اور یہ امداد ، ایران کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھی تھیں۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران نے اسی مقصد کے تحت شام کی بھی مدد کی جبکہ کچھ لوگوں نے یہ پروپیگنڈہ کیا کہ ایران نے شام کی اس لئے مدد کی کہ یہاں کے لوگ علوی ہیں، جبکہ ایران نے عراق میں بغیر کسی تفریق کے سنی مسلمانوں اور كردوں کی اسی طرح کی مدد کی ہے۔
.......
/169