اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ ان سرکاری ملازمین کو صوبۂ پکتیا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔ صدارتی دفتر کے بیان میں اس واقعے میں ملوث افراد اور واقعے کے وقت کی جانب کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے۔ ان سرکاری ملازمین کو سرکاری گاڑی سے نیچے اترنے کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنایا گيا۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نےاس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲