اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے گذشتہ رات اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں سےخطاب کرتے ہوئے علاقے کے ممالک میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ کوقرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن ان ممالک میں امن و سلامتی کے قیام میں قدم نہيں اٹھا رہا ہے۔
انھوں نے علاقے کے ممالک کے سربراہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے توسیع پسندانہ عزائم کے سامنے ڈٹ جائيں ۔
تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ان ممالک کے سربراہوں کو امریکہ کے ناجائز مطالبات کے سامنے گھٹنے نہيں ٹیکنے چاہئے۔
تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان نے حکومت پاکستان کے ناکارہ ہونے اور اسلام آباد کی جانب سے واشنگٹن کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حمایتوں کے باعث امریکہ نے بارہا پاکستان کے فضائی حدود کے خلاف جارحیت اور اسے پامال کیا ہے۔
.......
/169