اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے ہفتہ کے دن کوبانی شہر پر قبضہ کرنے کے لئے، اس شہر کے اطراف میں حملہ کیا، لیکن کرد رضاکار فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے اس حملے کو ناکام بنادیا، اس دوران دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور داعش کو اس علاقے سے پسپائی اختیار کرنی پڑی۔
اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شام کے جنوب میں قنیطرہ کے اطراف میں دو علاقوں کو ملانے والی 150 میٹر سرنگ کو تباہ کردیا ہے اس کارروائی بھی درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آزاد خبری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حالیہ دنوں میں سرکاری فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں یمں دہشتگرد گروہ داعش کو شام میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
.......
/169