9 نومبر 2014 - 04:27
داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کا حملہ، درجنوں دھشتگرد ہلاک

عراق میں امریکی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے ،حملے کے وقت شدت پسند رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا جس میں داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں امریکی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے ،حملے کے وقت شدت پسند رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا جس میں داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں اور واقعے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔
 غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ نے یہ حملہ القیم کے علاقے کے نزدیک شام کی سرحد کے پاس کیا،اس خبر ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے بعد نزدیکی اسپتال کو شدت پسندوں نے خالی کروا لیا تاکہ زخمیوں کو وہاں منتقل کیاجاسکے۔ واضح ہو کہ عراقی صوبے عنبر میں داعش کے مقامی رہنما اور اس کے نائب کی بھی اس حملے میں ہلاکت کی اطلاعات ہیں اور عرب میڈیانے اس حملے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲