اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے علاقے الشرقیہ کے امیر سعود بن نایف بن عبد العزیز نے الاحساء علاقے میں دھشتگردوں کی طرف سےشب عاشور کو ہوئے حسینی عزاداروں پر حملے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔
انہوں نے سعودی عرب کے بعض عہدہ داروں کے ہمراہ ہفوف شہر میں ملک فہد ہسپتال میں زخمی افراد کی عیادت کی اور کہا کہ ملک عبد اللہ آپ لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔
سعود بن نایف بن عبد العزیز نے اس واقعے میں شہید ہوئے افراد کے اہل خانہ کی دلداری بھی کی اور کہا کہ اس واقعے کے عاملین کی شناسائی کر کے انہیں عدالت کے کٹیرے میں کھڑا کیا جائے گا تاکہ ان کے بارے میں شرعی حکم صادر ہو سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شب عاشور کو نامعلوم مسلح افراد نے اس شہر کی المصطفیٰ امام بارگاہ سے مجلس کر کے نکلنے والے افراد پر حملہ کر کے آٹھ افراد کو شہید جبکہ تیس کو زخمی کر دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے معروف تجزیہ نگار حمزۃ الحسن نے اس واقعہ کی ذمہ دار سعودی حکومت کو قرار دیا اور ٹویٹر پر اپنے مخصوص پیج پر لکھا کہ سعودی عرب جو تکفیریت کا مرکز ہے ایسے عناصر کا اس ملک میں پیدا ہونا فطری بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے پالے کتے اب خود اپنوں کو کاٹیں گے۔




