8 نومبر 2014 - 14:18
علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ اپنے دورہ کے دوران تنظیمی دورہ جات کے علاوہ برزگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے۔  سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری خصوصی دورہ پر بلتستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اسکردو ائیر پورٹ پر ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ علی محمد کریمی، شیخ شبیر ترابی اور کابینہ کے دیگر اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169