اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کے بعض حکام نے ایٹمی مذاکرات میں انسانی حقوق کے مسئلے اور دیگر موضوعات چھیڑنے کی بات کی ہے لیکن ہم تاکید کرتے ہیں کہ ان مذاکرات میں صرف ایٹمی مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ آئین کی رو سے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مجوزہ معاہدے کو پارلیمنٹ سے منظوری لینی ہوگي۔ واضح رہے آئندہ اتوار کو ایران اور امریکہ کے وزیر خارجہ نیز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
.......
/169