اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے 2014 کے 72 با اثر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل دوسرے سال روس کے صدر ویلادیمر پیوتن سرِ فہرست ہیں جبکہ امریکی صدر براک اوباما دوسرے نمبر پراورچینی صدرشی جن پنگ تیسرے نمبر پرہیں۔ فہرست میں شامل 26 شخصیات کاتعلق امریکا،19 کاتعلق ایشیا اور6 کا تعلق چین سے ہے۔ فہرست میں17 سربراہان مملکت اور39 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔ 10 با اثر افراد کی فہرست میں دو خواتین ہیں، پانچویں نمبر پر جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل اور چھٹے نمبر پر امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن ہیں۔اس سال بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ اس فہرست میں 15ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں سب سے کم عمر افراد میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کی عمر 30 سال ہے جبکہ 49 ویں نمبر پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جن کی عمر 31 برس ہے۔ سب سے عمر رسیدہ افراد میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود ہیں۔ وہ با اثر افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر ہیں۔ فوربز کی اس سال کی فہرست میں نو خواتین کو جگہ ملی ہے۔
.......
/169