اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق اس اخبار کے حوالے سے المصریون ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ سے ملنے والے مصر کے سرحدی علاقوں کے عوام، کہ حائل علاقہ بنانے کیلئے جن کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے، اس حائل علاقے کو اسرائیل کے فائدے میں سمجھتے ہیں اسلئے کہ اس طرح سے صیہونی حکومت کو اور زیادہ سیکیورٹی فراہم ہوگی۔اس اخبار کے مطابق حائل علاقہ بنائے جانے پر اس علاقے کے عوام میں سخت برہمی پائی جاتی ہے۔اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ مصر میں حال ہی میں دہشتگردانہ حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے اور مصر کی حکومت ان حملوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے اسلئے وہ اب، ان حملوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دینے کی کوشش کررہی ہے جبکہ حائل علاقہ بنانے کا مقصد، غزہ سے ملنے والے مصر کے سرحدی علاقوں کے عوام کو اجتماعی طور پر سزا دیئے جانے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی حکومت نے اپنے اس فیصلے کا مقصد دہشتگردوں کا ملک میں داخلہ روکنا قرار دیا ہے حالانکہ تحریک حماس کے رہنماؤں نے تاکید کے ساتھ بارہا اعلان کیا ہے کہ ان حملوں سے فلسطینیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ مصر کے داخلی امور میں کبھی مداخلت کے درپے نہیں رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲