6 نومبر 2014 - 18:54
مسجد الاقصی پر باربار حملہ، ایک نئے انتفاضہ کا سبب

جہاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے ایک رکن محمد الہندی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مسجدالاقصی پر صیہونی حکومت کا بار بار کاحملہ، ایک اور انتفاضہ شروع ہونے کا باعث بنےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے ایک رکن محمد الہندی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مسجدالاقصی پر صیہونی حکومت کا بار بار کاحملہ، ایک اور انتفاضہ شروع ہونے کا باعث بنےگا۔ فلسطین الیوم کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن محمدالہندی نے آج ایک بیان میں مسجدالاقصی پر کئے جانے والے حملوں پر سخت انتباہ دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر جارحانہ حملے، نہ صرف فلسطینیوں بلکہ مسلمانان عالم کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔انھوں نے اردن کی حکومت کی جانب سے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلائے جانے اور مسجدالاقصی پر جاری حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کئے جانے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مسجدالاقصی پر حملے جاری رہنے کی صورت میں اردن کے حکام، وادی عربی، سمجھوتے پر نظر ثانی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲