6 نومبر 2014 - 18:47
ایران کے جوہری حقوق کی اہمیت

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ایران کے جوہری حقوق کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ایران کے جوہری حقوق کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ انھوں نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے عمل کی طرف اشارہ کیا، اور تاکید کے ساتھ کہا کہ کسی بھی جوہری سمجھوتے کا دارومدار اس بات پر ہوگا کہ تہران کے جوہری حقوق کو، کس حد تک مدنظر رکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی کبر ولایتی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور خاصطور سے این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر پرامن جوہری توانائی کے حوالے سے ایران کے حقوق، مکمل طور پر واضح ہیں جنھیں ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ پانچ جمع ایک کے مذاکرات سے، یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ علاقے میں ایران کا کردار بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے خاصطور سے ایسی صورت میں کہ ایران کے خلاف یورپ و امریکہ کی پابندیوں کے باوجود، تہران، پیشرفت کے حوالے سے اپنی راہ، جاری رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲