اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن سیدجمال فکوری بہشتی نے کہا کہ کابل ، واشنگٹن معاہدے کو سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور بہت سے اراکین پارلیمنٹ اس معاہدے کے خلاف ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سیدجمال فکوری بہشتی نے کہا کہ مخالفین اس معاہدے پر نظرثانی چاہتے ہیں۔بہشتی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ کابل ، واشنگٹن معاہدے میں امریکی فوجیوں کو حاصل عدالتی تحفظ افغانستان کے لئے سنگین مسائل کا باعث ہوگا اور غیرملکی فوجی پورے اطمینان سے جوجرم چاہیں گے انجام دیں گے۔
افغانستان کے رکن پارلیمنٹ سیدجمال فکوری بہشتی نے امریکی فوجیوں کو اس ملک کے عوام کی ثقافت سے بیگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے ملک کے لئے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے اور عوام ملک سے ان کا انخلاء چاہتے ہيں۔
بہشتی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی نے اس ملک کے قومی اقتدار اعلی کو مشکوک بنا دیا ہے کہا کہ افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تیرہ سالہ موجودگی سے کیا حاصل ہوا ہے جو اس کے بعد حاصل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169