5 نومبر 2014 - 12:05
غزہ کے لئے چار سو ٹرک روانہ

غزہ میں ایک سرکاری عھدیدار نے کہا ہےکہ غزہ کے لئے چارسو ٹرکوں پر ضروری ساز وسامان بھیجا گيا ہے جو عنقریب غزہ پہنچ جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رائد فتوح نے آج ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے لئے چارسو ٹرکوں پر سازو سامان بھیجا گيا ہے اور ان میں ترپن ٹرکوں پر سیمنٹ اور کنسٹرکشن میٹیریل لدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان ٹرکوں سے پٹرول اور ایل پی جی بھی بھیجی گئي ہے۔ یہ ٹرک گذرکاہ کرم ابوسالم سے غزہ پہنچیں گے۔ واضح رہے گذرگاہ کرم ابوسالم واحد گذرگاہ جو اس وقت کھلی ہوئي ہےاور صیہونی حکومت یہودیوں کی عیدوں اور ہفتے میں دو روز جمعے اور ہفتےکواس گذرگاہ کو بند کردیتی ہے۔ حکومت مصر نے بھی گذرگاہ رفح کو بند کردیا ہے جس سے فلسطینیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ صیہونی انتھا پسندوں کے مسجد الاقصی میں آنے سے فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیاں شدید جھڑپیں ہوئي ہیں۔ ان جھڑپوں میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونیوں نے پانچ فلسطینی جوانوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169