5 نومبر 2014 - 12:01
امریکہ وسط مدتی انتخابات میں اوباما کی پارٹی کو شکست

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 8 سال بعد سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی جبکہ ایوان نمائندگان میں بھی حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو شکست کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 8 سال بعد سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی جبکہ ایوان نمائندگان میں بھی حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو شکست کا سامنا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وسط مدتی انتخابات کے لئے امریکیوں نے ایوان نمائندگان کی تمام 435،  سینیٹ کی 36 اور ریاستی گورنروں کی 36نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جبکہ مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ اب تک کے موصولہ  نتائج کے مطابق حکمران جماعت ڈیموکریٹس 8 سال بعد سینیٹ کی حکمرانی سے محروم ہوگئی جبکہ سینیٹ میں ری پبلکنز نے 36 میں سے 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جس کے بعد سینیٹ میں اس کی نشستوں کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ حکمران جماعت ڈیموکریٹس صرف 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی جس کے بعد سینیٹ میں اس کی سیٹوں کی تعداد کم ہوکر 44 ہوگئی۔
اسی طرح ایوان نمائندگان کی کل 435 نشستوں میں سے ری پبلکنز نے 237 نشستیں حاصل کرلیں اور ڈیموکریٹس کو یہاں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اوباما کی جماعت کو ایوان نمائندگان میں 179 سیٹیں مل سکی ہیں۔
واضح رہے کہ 2006 کے بعد ری پبلکنز کی سینیٹ میں واضح کامیابی کے بعد امریکی صدر بارک اوباما کو اپنی حکومت کے باقی بچے 2 سال گزارنے مشکل ہوجائیں گے اور کوئی بل منظور کرانے کے لئے ری پبلکنز کی حمایت کے بغیر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔

۔۲۴۲