اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی قومی موومینٹ کے نائب سربراہ لطفی طورقان نے کہا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو کو پارلیمنٹ میں آکر نئے صدارتی محل کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے اور اسکی تفصیل بتانی چاہیۓ کہ اس محل پر کتنا خرج آیا اور اسکا بجٹ کہاں سے پورا کیا گیا
۔یادرہے ترکی کے نئے صدارتی محل کے بارے میں جسے ترکی کا وائٹ ہاؤس کہا جارہا ترک حکام پر اسکی تعمیر کے حوالے سے سخت تنقید کی جارہی ہے اور تنقید کرنے والوں میں میڈیا کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ اور اہم سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲