3 نومبر 2014 - 22:56
آيت اللہ شيخ باقر النمر کي سزائےموت کےحکم کےخلاف،عوامي مظاہروں کاسلسلہ بدستور جاري

سعودي عرب کے معروف عالم دين آيت اللہ شيخ باقر النمر کي سزائےموت کے حکم کے خلاف، عوامي مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العواميہ سميت سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام نے احرارالشّباب گروہ کي اپيل پر اتوار کي رات بھي کربلا اسکوائر پر اجتماع اور احتجاج کيا -

مظاہرين نے نعرے لگائے اور سعودي جيل سے، اپنے ملک کے حکومت مخالف رہنما اور معروف عالم دين آيت اللہ شيخ باقر النمر کي، فوري رہائي کا مطالبہ کيا-
مظاہرين نے اعلان کيا کہ جبتک سعودي حکومت،جيل سے،حکومت مخالف رہنما آيت اللہ شيخ باقر، النّمر کو رہا نہيں کرتي، مظاہروں کا سلسلہ يونہي جاري رہے گا-
مظاہرين نے اسي طرح آيت اللہ باقرنمر کي سزائے موت کا فيصلہ منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کيا-
واضح رہے کہ سعودي عدالت نے، بے بنياد الزامات عائد کرکے پندرہ اکتوبر کو، شيخ النمر کو حکومت کے دباؤ ميں آکر سزائے موت کاحکم سنايا ہے.
.......

/169