3 نومبر 2014 - 17:41
سب کو مل کر محتاجوں کی مدد کرنی چاہئے: صدر روحانی

صدر مملکت نے شہدائے کربلا کي قربانيوں کو ياد کرنے کے ساتھ ہي غريبوں، محتاجوں اور مستحقين کي دستگيري کي ضرورت پر بھي زور ديا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت نے شہدائے کربلا کي قربانيوں کو ياد کرنے کے ساتھ ہي غريبوں، محتاجوں اور مستحقين کي دستگيري کي ضرورت پر بھي زور ديا ہے -صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے پير نومحرم کو لاوارث بچوں کي نگہداشت کے مرکز،  "شير خوارگاہ آمنہ" کے معائنے کے موقعے پر کہا کہ يتيم اور لاوارث بچوں کي نگہداشت بہت بڑا کام ہے اور اس ميں سب کو شريک ہونا چاہئے - انہوں نے کہا کہ عاشورا اور کربلاکا ايک درس يہ بھي ہے کہ ہم  غريبوں اور حاجتمندوں کي جانب سے غفلت نہ برتيں۔انہوں نے کہا کہ نو محرم کي تاريخ علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس کے نام سے موسوم ہے ان کا علم اٹھانے کے ساتھ ہي ہميں بچوں سے ان کي محبت کو بھي ياد رکھنا چاہئے ۔صدر مملکت نے کہا کہ ہميں امام حسين اور ابوالفضل العباس کے نام پر زيادہ نيکياں کرني چاہئيں - انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسين عليہ السلام  کے قيام کا بنيادي مقصد معاشرے کے امور کي اصلاح تھي - صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ ايران کے عوام اہلبيت رسول اور شہدائے کربلا کے شيدائي ہيں ۔انہوں نے کہا کہ عاشقان اہلبيت اور کربلاوالوں کے ماتم داروں کو مکتب حسيني کا سچا نمائندہ ہونا چاہئے - صدر مملکت نے کہا کہ عزاداري زيادہ سے زيادہ پرشکوہ انداز ميں کرني چاہئے ليکن اسي کے ساتھ مقصد حسيني کو فراموش نہيں کرنا چاہئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲