اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں برسرپیکار داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد میں کینیڈا بھی شامل ہوگیا ہے اور کینیڈا کے جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کی تصدیق کینیڈا کے وزیر دفاع راب نکلسن نے کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین فضائیہ کے سی ایف 18 جنگی طیاروں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے عراق کے صوبہ فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر لیزر گائیڈڈ بم گرائے تاہم اس بمباری سے داعش کا کتنا نقصان ہوا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی سربراہی میں کئی یورپی اور عرب ممالک داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہیں جبکہ کینیڈا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ بننے کی منظوری دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169