اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش نے شام کے صوبہ حمص کے مضافات میں واقع گیس انڈسٹری پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کی ہیومن راٹس واچ نے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حمص کے مضافات میں واقع ’’حیان‘‘ گیس انڈسٹری پر دھشتگرد گروہ داعش نے حملہ کر کے اس میں کام کرنے مزدوروں کا قتل عام کر دیا ہے جس کے بعد اس کارخانے پر قبضہ کر لیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حیان گیس فکٹری سے شام کے کئی شہروں میں گیس فراہم کی جاتی تھی۔
داعش کا اقدام ایسے میں سامنے آیا ہے کہ شامی افواج نے صوبہ حمص میں آپریشن کر کے کئی علاقوں کو داعش کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے۔







............
242