اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے واہگہ بارڈر کے قریب خودکش دھماکے میں 54 افراد کے جاں بحق جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد میں 3 رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ دہشتگرد گروہ جنداللہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ لاہور کے علاقے واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے سے خواتین، بچوں اور رینجرز اہلکاروں سمیت 55 افراد کے جاں بحق جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اندوہناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو گھرکی ٹرسٹ ہسپتال منتقل کروا دیا گیا، جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق شہریوں نے اپنی امداد آپ کے تحت بھی حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا، تاہم گھرکی ہسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث میڈیکل اسٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جماعت الاحرارنےواہگہ بارڈردھماکےکی ذمےداری قبول کرلی
کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرارنےواہگہ بارڈردھماکےکی ذمےداری قبول کرلی۔ کالعدم تنظیم کےسابق ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا نمائندوں کوفون کیا اور واہگہ بارڈردھماکےکی ذمےداری قبول کرلی۔ دوسری جانب انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈرحملےسےمتعلق خفیہ اطلاع گزشتہ رات ملی تھی،آج صبح واہگہ بارڈرپرتعینات سیکیورٹی حکام کوآگاہ کردیاگیاتھا اور صبح سےواہگہ پرسیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔
.......
/169