اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا مذید کہنا تھا ایران مذاکرات کے حوالے سے مکمل سنجیدہ اور شفاف ہے اور ایران کی تمام تر ایٹمی سرگرمیاں آئ اے ای اے کی نگرانی اور این پی ٹی معاہدے کے دائرہ کار میں انجام پا رہی ہیں۔
ایوان صدر کی ویب سائیٹ کے مطابق صدر ایران نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مغرب کی طرف سے عائد کردہ یکطرفہ پابندیاں ایران کے لئے ناقابل قبول ہیں اور یہ کسی کے فائدے میں نہیں۔
صدر ایران نے ناروے کے ساتھ تعلقات میں فروغ کو دونوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا آج کی دنیا کے پاس ترقی اور فلاح کے لئے باہمی تعاون ، ایک دوسرے کی مدد اور تعمیری تعلقات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔
ناروے کے وزیرخارجہ Borge brende نے ایران کے ساتھ بہتر اورمضبوط تعلقات کے حوالے سے ناروے کے اشتیاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ناروے ایران کے ساتھ تعلقات مین فروغ کا مشتاق اور وسیع سطع کے تعاون کا خواہشمند ہے ۔ ناروے کے وزیرخارجہ Borge brendeنے مذید کہا ہے کہ ایران کو خطے میں اہم حیثیت حاصل ہے اور وہ بنیادی کردار کاحامل ہے لہذا ناروے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایران علاقے کی سلامتی اور استحکام میں موثر کردار ادا کرسکتا اور اسکو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
یاد رہے اس سے پہلے ناروے کے وزیرخارجہ نے ایران کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی جس مین خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.......
/169