اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈر محمد اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مضبوط بنائے گا۔ انھوں نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سرحدی سیکیورٹی ڈھانچے میں تبدیلی لائے جانے سے مستقبل میں ایران سے ملنے والی سرحدوں پر تشدد کے واقعات کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان کی حکومت اور قوم، اپنے پڑوسی ملکوں خاصطور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہاں ہے، کہا کہ پاکستانی سرحدی سیکیورٹی فورسیز، سرحدی علاقوں میں اور زیادہ سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا اردہ رکھتی ہے۔ محمد اعجاز شاہد نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی جڑیں پھیلی ہوئی ہیں جن میں ایران سے ملنے والے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں، کہا کہ ان سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ایران و پاکستان کے تعلقات متاثر کرنے کی سازش کے باوجود فریقین کو چاہیئے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات کو متاثر کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲