اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صیہونی حکومت کے سربراہ نے بیت المقدس میں صیہونیوں کیلئے کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے سربراہ ریووین ریؤلین نے آج ایک بیان میں بیت المقدس کی حالیہ تبدیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے مسجدالاقصی کے دروازے بند کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں صیہونی آبادکاری کا عمل، جاری رہے گا۔ صیہونی حکومت نے پیر کے روز بیت المقدس میں ایک ہزار نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ غاصب صیہونی حکومت، بیت المقدس اور غرب اردن میں نئی صیہونی بستیاں تعمیر کرکے فلسطینی علاقوں میں آبادی کا نقشہ، صیہونیوں کے حق میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مشرق وسطی کے سیاسی مسائل کے مبصر، حسین کاشانی پور نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی حالیہ تبدیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے مسجدالاقصی کے دروازے بند کئے جانے سے غرب اردن کے فلسطینیوں میں اور زیادہ بیداری پیدا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲