2 نومبر 2014 - 05:26
افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے تعاون کی ضرورت

افغانستان کے سیاسی مسائل کے ماہر سید مظفر صوفی نے افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کے تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے سیاسی مسائل کے ماہر سید مظفر صوفی نے افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کے تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے آج ہماری دری سرویس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت افغانستان، اگر اپنے ملک میں امن و استحکام کی خواہاں ہے تو اسے اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ سید مظفر صوفی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان سے، اس ملک کے صدر محمد اشرف غنی کی اپیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی طالبان گروہ سے امن کی اپیل کرتے رہے ہیں مگر اس گروہ کی جانب سے اس حوالے سے کبھی مناسب جواب نہیں ملا ہے۔ انھوں نے کہا یہ اپیل ایسی حالت میں کی گئی ہے کہ طالبان گروہ نے دھمکی دی تھی کہ حکومت افغانستان نے اگر کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے تو وہ، افغانستان میں اپنے حملے تیز کردیں گے اور اب ایسی صورت میں کہ اس معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں یہ دیکھے جانے کی ضرورت ہے کہ افغانستان موجودہ صدر، امن کے عمل میں طالبان گروہ کو شامل کرنے کیلئے کونسی راہ اختیار کرتے ہیں۔ افغانستان کے سیاسی مسائل کے ماہر سید مظفر صوفی نے افغانستان میں امن کے قیام میں اسلام آباد کے تعاون کی ضرورت پر، تاکید بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲