31 اکتوبر 2014 - 20:36
بحرین، حکومت مخالف مظاہرے جاری

بحريني عوام نے ايک بارپھر آل خليفہ کي آمرانہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرين کے جزيرہ سترہ کے عوام نے چودہ سالہ نوجوان شہيد جواد الشيخ کي آل خليفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں شہادت کي پہلي برسي پر مظاہرہ کيا اور اس عزم کا اعلان کيا کہ جب تک عوام کے مطالبات کے پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک وہ حکومت مخالف مظاہرے جاري رکھيں گے ۔

مظاہرين نے حکومت مخالف نعرے لگاکرحکومتي تشدد اور آزادي اظہاررائے پرپابندي کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا ۔ آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے بھي مظاہرے کو کچلنے کے لئے ان پر ان اشک آور گيس کا استعمال کيا ۔
واضح رہے کہ چودہ سالہ بحريني نوجوان علي جواد الشيخ کو گذشتہ برس بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے اس وقت گولي مار کر شہيد کرديا تھا جب وہ مذہبي پروگرام ميں شريک تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169