اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سعودی عرب کے متضاد رویۓ پر تنقید کی ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے مفید اور مثبت ماحول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہےکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے مذاکرات کے ہر دور کے بعد منفی اور غیر مفید بیانات دیۓ۔ سعودی عرب کا یہ رویہ سفارتی بات چیت اور تعلقات کے لۓ طے شدہ روڈمیپ سے تضاد رکھتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے صراحت ، صداقت اور نیک نیتی کو مذاکرات کا کامیابی کا اہم ترین سبب قرار دیا اور کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب سمیت تمام ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲