اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد میں اس گروہ کو جنم دینے والے ملک موجود ہیں لھذا اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ علاالدین بروجردی نے یورو نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اس کے یورپی اور مشرق وسطی کے اتحادیوں نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سے ایران نے علمی طورپر داعش کا مقابلہ کرنا شروع کیا امریکی بیٹھے تماشہ دیکھ رہے تھے اور امریکہ نے دو امریکی صحافیوں کے سرقلم کئے جانے اور رائے عامہ کے دباؤ کے بعد ہی داعش کے خلاف کاروائياں شروع کیں۔ علاالدین بروجردی نے کہاکہ چونکہ داعش کے خلاف اتحاد میں اس دہشتگرد گروہ کو جنم دینے والے ممالک شامل ہیں لھذا اس اتحاد پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے علاالدین بروجردی ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ فرانس کے دورے پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲