اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل جان ایلياسن سے ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے علاقائی صورتحات اور بین الاقوامی مسائل نیز ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا ۔
اس ملاقات میں علی شمخانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سنجیدگي سے قدم اٹھائے۔ انہوں نے ایٹمی ترک اسلحہ کے بارے میں مغرب کی دوہری پالیسیوں پر افسوس کا اظہارکیا۔ علی شمخانی نے کہا کہ غزہ پر حملے کے وقت اقوام متحدہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی مذمت نہ کئے جانے سے یہ غاصب حکومت مزید گستاخ ہوگئی ہے۔
.......
/169