30 اکتوبر 2014 - 08:54
بنگلادیش میں تین روزہ عام ہڑتال کی کال کا اعلان

بنگلادیش کی جماعت اسلامی نے اپنے رہنما مطیع الرحمن نظامی کے لئے سزائے موت کے حکم کے خلاف تین روزہ عام ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی، جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں اس جماعت کے رہنما مطیع الرحمن نظامی کے لئے بنگلادیش کی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے حکم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے،  ملک بھر میں اس حکم کے خلاف تین روزہ عام ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی جماعت اسلامی نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ مطیع الرحمن نظامی پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ڈھاکہ حکومت اس حکم کے ذریعے اپنے خاص سیاسی اہداف و مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے اور بنگلادیش کی حکومت ملک میں اسلام پسندوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنا چاہیتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲