29 اکتوبر 2014 - 09:34
عراق، اہم ریفائنری پر فوج کا قبضہ

بغداد فوجی مہم کے ایک عہدیدار نے منگل کو بتایا کہ صلاح الدین صوبے کے شمال مغربی شہر ثرثار اورسامرہ کو ملانے والے راستے میں واقع المثنی رفائنري کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے سومريا نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فوج نے ثرثار اور سامرہ کے راستے میں واقع المثنی رفائنري کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔ ذرائع نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ رفائنري پر فوج کا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے اور اب بم ڈسپوزل اسكواڈ بموں کو برآمد کرکے ناکارہ کر رہی ہے۔

دوسری طرف صلاح الدین صوبے کے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو سیکورٹی فورسز نے شمالی تكريت کے حجاج اور مزرع علاقے کو ملانے والے اہم راستے کو آزاد کرا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے جوان بیجی رفائنري کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صلاح الدین صوبے کے بیشتر علاقوں میں فوجی مہم بدستور جاری ہے جبکہ نینوا صوبے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو گیا ہے اور الانبار صوبے میں بھی دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائی جاری ہے۔

.......

/169