28 اکتوبر 2014 - 21:12
علامہ غلام رضا نقوی کو مزید ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا

رہائی کی بجائے نظر بندی کے احکامات ملنے پر کارکن مشتعل ہوگئے اور پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین نے ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر پنجاب حکومت کے فیصلے کیخلاف کیمپ جیل کے سامنے دھرنا شروع کر دیا ہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ممتاز شیعہ عالم دین، سپاہ محمد پاکستان کے سربراہ اور اسیر ملت علامہ غلام رضا نقوی کو مزید ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ علامہ غلام رضا نقوی کو کیمپ جیل لاہور میں نظر بند کیا گیا۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ علامہ غلام رضا نقوی کی جانب سے بلا جواز قید کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا، جس پر عدالت نے 37 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا، لیکن ڈی سی او لاہور نے نقص امن کا بہانہ بنا کر انہیں مزید 3 ماہ نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ نظر بندی کے نوٹیفکیشن سے قبل علامہ غلام رضا نقوی کی رہائی کی صورت میں ان کے شاندار استقبال کا اہتمام کیا گیا تھا، کیمپ جیل کے باہر علامہ غلام رضا نقوی کا استقبال کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی، لیاقت گھلو، شیعہ علماء کونسل کے مولانا حسن رضا قمی، شیعہ شہریان پاکستان کے علامہ وقارالحسنین نقوی، متحدہ شیعہ محاذ کے کنوینئر شاکر رضوی اور علامہ غلام رضا نقوی کے اہل خانہ سمیت اہل تشیع کی کثیر تعداد موجود تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169