28 اکتوبر 2014 - 09:50
ایران، تعلقات کے فروغ کے لئے فرانس کے نئے رحجان کا خیرمقدم کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران، ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون اور دوجانبہ تعلقات کے شعبے میں فرانس کے نئے اور منفرد رحجان کا خیرمقدم کرتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران، ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون اور دوجانبہ تعلقات کے شعبے میں فرانس کے نئے اور منفرد رحجان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق علاءالدین بروجردی کہ جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ، فرانس کے پارلیمانی ارکان سے ملاقات کے لئے پیرس کے دورے پر ہیں، پیر کی رات فرانس کی سینٹ کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ، دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران اور فرانس کی پارلیمنٹ، مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ فرانس کی سینٹ کے چیئرمین نے بھی اس ملاقات میں ایران کے جوہری مسئلہ کے جلد از جلد حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ فرانس، ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲