اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق دتہ خیل میں صبح کے وقت ایک فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد مارے گئے جبکہ گھرلامئی کے علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹر سے کئے گئے حملے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں لتاکا، سانزئی، دناری اور دیگر ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چرمنگ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس سے نو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں فرنٹیئر کور کے سات اور لیویز کے دو اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ی آٹھ جون کو کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے ایک ہفتے بعد پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں مقامی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
.......
/169