اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزيرخارجہ جبران باسيل نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ امريکہ کي قيادت ميں قائم داعش مخالف عالمي اتحاد عراق اور شام ميں اپنے مشن ميں ناکام ہوگا ہے- انہوں نے کہا کہ يہ اتحاد مذکورہ ملکوں ميں داعش کي پيشقدمي نہيں روک سکا ہے جو اس کي ناتواني کي علامت ہے-
جبران باسيل نے يہ بيان ملک کي شمالي سرحدوں کے قريب واقع عيسائي آبادي والےعلاقوں کے دورے کے موقع پر ديا ہے جہاں انہوں نے مقامي آبادي کے رہنماؤں اور سرکاري حکام سےملاقاتيں کي ہيں-
انہوں نےکہا کہ عيسائي آباد سميت ملک کے سرحدي علاقوں ميں رہنے والے سب ہي شہريوں کي ان کوششوں کو سراہا جو وہ تکفيري دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کي روک تھام کي غرض سے انجام دے رہے ہيں-
لبنان کے وزيرخارجہ نے واضح کيا کہ لبنان کے عوام نے ايک بار پھردنيا والوں کو بتايا ہے کہ وہ جب تک متحد ہيں اس وقت تک دنيا کي کوئي بھي طاقت ان پرغلبہ حاصل نہيں کرسکتي-
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ شمالي لبنان کے شہر طرابلس کے نواحي علاقوں بخين اور المينہ ميں لبناني فوج اور تکفيري دہشتگردوں کے درميان جھڑپيں بدستور جاري ہيں-
اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طرابلس اوراس کے نواحي علاقوں بخين اور المينہ ميں جمعے سے جاري تکفيري دہشتگردوں کے حملے ميں دس سے زيادہ فوجي اور متعدد عام شہري ہلاک اور سو کے قريب زخمي ہوئے ہيں-
درايں اثنا لبنان کے انتہا پسند تکفيري ملاؤں اور چودہ مارچ نامي سياسي اتحادي کے بعض سياستدانوں نے جبہت النصرہ، داعش اورعبداللہ عزام بريگيڈ جيسے دہشتگرد گروہوں کي ہاں ميں ہاں ملاتے ہوئے لبناني فوج کو سنگين نتائج کي دھمکياں دي ہيں اور شمالي علاقوں ميں تکفيري دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں فوري طور پر روکنے کا مطالبہ کيا ہے-
لبناني فوج نے اپنے ايک بيان ميں واضح کرديا کہ وہ شمالي علاقوں ميں تکفيري دہشتگرد گروہوں کي بيخ کني تک آپريشن ختم نہيں کرے گي-
ادھرلبنان کے وزيراعظم سلام تمام نے طرابلس شہر ميں جاري لڑائي کے دواران زخمي ہونے والے عام شہريوں کو فوري طور پر ديگر شہروں کو منتقل کرنے کا حکم ديا ہے-
سلام تمام نے فوج کے سربراہ جنرل جان قہوچي کو حکم ديا ہے کہ وہ طرابلس کي لڑائي ميں زخمي ہونے عام شہريوں کو منتقل کرنے کے لئے شہر ميں ايک کوريڈور بنانے کي کوشش کريں-
بعض ذرائع نے لبناني فوج اور مسلح گروہوں کے درميان عارضي جنگ بندي کے سمجوتے کي خبر دي ہے تاہم لبناني فوج نے اسکي سختي کے ساتھ ترديد کي ہے-
لبنان فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ جنگ بندي کاکوئي سمجھوتہ نہيں ہوا صرف متاثرہ علاقوں سے عام شہريوں کے انخلا کو عمل کو آسان بنايا گيا ہے-
طرابلس شہر ميں يہ جھڑپين جمعے کو اس وقت شروع ہوئي تھيں جب خان العسکر نامي علاقے ميں مسلح عناصر نے فوج کے ايک دستے کو اپنے حملے کانشانہ بنايا تھا-
.......
/169